آئی پی ایل: ابھیشیک شرما کی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی، جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ

آئی پی ایل: ابھیشیک شرما کی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی، جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ

بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے۔

 سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد ناراضگی کا اظہار کرنے پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔واقعہ بلیسنگ مزارابانی کی گیند پر ورون چکرورتی کے کیچ کے بعد پیش آیا، جب ابھیشیک نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کریز پر کچھ دیر رک کر واپس پویلین لوٹے۔ آئی پی ایل نے تصدیق کی کہ یہ لیول 1 جرم کے تحت آیا اور میچ ریفری کے فیصلے کو حتمی قرار دیا گیا۔