ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا

ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا

تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی دعووں کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل سے متعلق الزامات محض جھوٹ ہیں۔

بقائی نے سوشل میڈیا بیان میں مزید کہا کہ جنوری میں احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے بھی امریکہ کے دعوے درست نہیں ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران کے میزائل پروگرام اور مظاہرین کی پھانسیاں روکنے کے حوالے سے موقف پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ ایران کے میزائل یورپی ممالک اور امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں۔