افغان حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، میزائل تجربے کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا

افغان حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، میزائل تجربے کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا

افغان حکومت اور طالبان کے آفیشلز کے دعوے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں اکثر جھوٹی اور گمراہ کن ثابت ہو رہی ہیں۔

 حالیہ مثال میں، افغان حکومت نے کامیاب میزائل تجربے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ میزائل 400 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔لیکن تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر شمالی کوریا کے فروری 2023 میں کیے گئے میزائل تجربے کی ہے، جس میں شمالی کوریا نے "Hwasal-2" کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

اس تصویر کو افغان اکاؤنٹس نے کاٹ کر استعمال کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ افغانستان کا میزائل تجربہ ہے۔ حقیقت میں، یہ تمام خبریں اور تصاویر جعلی اور فیک نیوز ہیں۔اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاک افغان کشیدگی کے دوران بھی جعلی خبریں اور فیک اکاؤنٹس سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں، جو غلط فہمیاں پھیلانے اور صورت حال کو بگاڑنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔