چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھارتی الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں۔
اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور پاکستان پر الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بھی قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بھارت کے اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے۔