کیلیفورنیا کی معروف آبشار کا خوبصورت منظر، سیاحوں کو مسحور کن تجربہ

کیلیفورنیا کی معروف آبشار کا خوبصورت منظر، سیاحوں کو مسحور کن تجربہ

کیلیفورنیا: یوسمائیٹ نیشنل پارک کی مشہور آبشار فروری میں شام کے وقت سرخ و نارنجی رنگ میں ڈھل کر لاوا نما منظر پیش کرتی ہے

یوسمائیٹ کی یہ آبشار تقریباً 650 میٹر بلندی سے گرتی ہے۔فروری کے وسط سے آخر تک شام کے وقت سورج کی روشنی پانی پر پڑنے سے پانی سرخ اور نارنجی دکھائی دیتا ہے، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے لاوا بہ رہا ہو۔نیشنل پارک سروس کے مطابق یہ منظر صرف مخصوص موسمی اور ماحولیاتی حالات میں نظر آتا ہے.آسمان کا صاف ہونا ضروری ہے.آبشار میں پانی کا مناسب بہاؤ ہونا ضروری ہے.بادل یا دھند ہونے کی صورت میں یہ نظارہ غائب ہو جاتا ہے.یہ قدرتی مظہر صرف چند لمحوں کے لیے دکھائی دیتا ہے اور قدرت کے حسین ترین مناظر میں شمار کیا جاتا ہے۔