کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے مشہور برطانوی اداکارہ جین سیمور کے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث انہیں اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔ 73 سالہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر آگ اور فائر فائٹرز کی کوششوں کی تصاویر شیئر کیں، جو وائرل ہو گئی ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ وہ محفوظ ہیں اور ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا، جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر گھروں اور شہریوں کو بچانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، یہ خوفناک آگ کیلیفورنیا کے 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے اور ملیبو میں تین روز قبل بھڑکنے کے بعد ابھی تک قابو نہیں کی جا سکی۔ فائر فائٹرز کی کوششیں جاری ہیں۔