کیلیفورنیا کے جنگلات 3 دن سے شدید آگ کی لپیٹ میں

کیلیفورنیا کے جنگلات 3 دن سے شدید آگ کی لپیٹ میں

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ "فرینکلن فائر" 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے، جس پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

 یہ آگ تین دن قبل کیلیفورنیا کے علاقے ملیبو کے جنگلات میں لگی تھی اور اب تک صرف 7 فیصد تک قابو پایا گیا ہے۔ آگ کے سبب علاقے سے تقریباً 6300 افراد کا انخلاء کر لیا گیا ہے، اور اسکولوں و کاروباروں کو بند کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی شدت کی وجہ سے 9 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جبکہ 6 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں تقریباً 2000 فائر فائٹرز مصروف ہیں۔

 کیلیفورنیا فاریسٹری اور فائر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف ڈسٹی مارٹن کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے کی دشواریوں کے سبب آگ پر قابو پانے میں مزید دن لگ سکتے ہیں۔کیپٹن لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے مطابق، اس آگ کے باعث تقریباً 22 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن کی محفوظ انخلاء کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ آگ کی شدت اور اس کے پھیلاؤ کے باعث علاقے کی صورت حال سنگین بنی ہوئی ہے اور عوامی تحفظ کے اقدامات کے تحت انخلاء جاری ہے۔