ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک ویڈیو کلپ جاری کی ہے جس میں تل ابیب کو میزائل حملوں کا نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب منگل کے روز ایرانی افواج کی کارروائی میں کم از کم 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔خبر ایجنسی کے مطابق میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال اسرائیلی حکام نے زخمیوں کی حتمی تعداد اور نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم خطے میں کشیدگی کے پیش نظر صورتحال بدستور سنگین بتائی جا رہی ہے۔