اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ )اوکاڑہ میں تیز رفتار مزدا منی ٹرک سڑک کنارے کھڑی لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ذرائع کے مطابق چورستہ میاں خاں کے قریب منی مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ایک لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا یا، نتیجے میں مزدا میں سوار 33 سالہ محمد ظفر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جو کہ درشن گاؤں حویلی لکھا کا رہائشی بتایا گیا ہے جبکہ 52 سالہ خالق نواز شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاش ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی جبکہ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔