اوکاڑہ ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،45 سالہ شخص جاں بحق

پیدل جارہا ندیم سر میں چوٹ لگنے پر موقع پر چل بسا، ڈرائیور فرار ہوگیا 
اوکاڑہ(خبرنگار)اوکاڑہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ 53 ٹو ایل میرج ہال کے قریب ہوا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے چک نمبر 53 ٹو ایل علی مستقیم ٹائون کے پیدل جاتے 45 سالہ ندیم ولد محمد سلیم کو کچل ڈالا، سر میں چوٹ لگنے کے باعث ندیم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی۔