سبحان اور ذوالقرنین زخمی ہوئے، 21سالہ شہباز موقع پر ہی دم توڑ گیا
موڑکھنڈا، ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ)موڑ کھنڈا لاہور روڈ نزد سوکڑ نہر کے قریب تیز رفتار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو عملہ نے 24 سالہ سبحان اور17سالہ ذوالقرنین کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اور ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔