لاہور (آئی این پی)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانوالہ،ساہیوال،ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان،راولپنڈی،لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان 27دسمبرکو کریں گے۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے ترجمان نے بتایاکہ نتائج انتہائی محتا ط طریقے سے تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ ان میں کسی غلطی کا ابہام نہ رہے۔انہوں نے بتایاکہ نتائج کا اعلان27دسمبر کی صبح 10 بجے کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی نتائج متعلقہ بورڈ ز کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو جائیں گے۔ ریگولر طلبا و طالبات کے نتائج ان کے متعلقہ اداروں جبکہ پرائیویٹ طلبہ کے نتائج ان کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک ارسال کئے جائیں گے۔