مزمل بشیر نے پہلی، عائشہ ظفر نے دوسری اور حسن کمال نے تیسری پوزیشن حاصل کی
میٹرک ووکیشنل میں شازیہ پہلی، حمیرا دوسری اور سہرین تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں
لاہور(آئی این پی )پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (پی بی ٹی ای) نے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔مختلف پروگرامز میں کامیابی کا مجموعی تناسب اطمینان بخش رہا، جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام بھی جاری کر دئیے گئے۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق میٹرک ٹیک میں کامیابی کا تناسب 73.73 فیصد، میٹرک ووکیشنل میں 73.93 فیصد جبکہ میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ) میں 87.13 فیصد رہا۔اسی طرح ڈی اے ای سِنو پاک ڈوئل ڈگری پروگرام فرسٹ ایئر میں کامیابی کا تناسب 84.17 فیصد جبکہ سیکنڈ ایئر میں 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔میٹرک ٹیک کے امتحان میں مزمل بشیر نے پہلی، عائشہ ظفر نے دوسری اور حسن کمال نے تیسری پوزیشن حاصل کی، میٹرک ووکیشنل میں شازیہ احمد پہلی، حمیرا بتول دوسری اور سہرین فاطمہ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں