نقب زنی و سرقہ میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزم گرفتار

چیچہ وطنی،غازی آباد(خصوصی رپورٹ )پولیس تھانہ کسووال نے چھاپہ مار کر نقب زنی و سرقہ عام میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزموں کوگرفتارکر لیا،ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کسووال حسن ممتاز گجر کی سربراہی میں پولیس تھانہ کسووال نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی و سرقہ عام میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزموں کوگرفتارکر کے قبضہ سے 7 لاکھ 82 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا، برآمدہ مال مسروقہ میں موٹر سائیکل، واٹر پمپ، ٹوکہ، کیبل، انورٹر، سگریٹ اور سامانِ کریانہ شامل ہے۔