لیاقت آباد پولیس نے پستول، گولیاں، موبائل فون، مشتبہ سامان برآمد کر لیا
لاہور (کرائم رپورٹر) لیاقت آباد پولیس نے نقب زنی کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات پولیس اہلکار ارسلان بھی شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، چار زندہ گولیاں، تین موبائل فون، کٹر اور دیگر مشتبہ سامان برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری ہے، وردی یا عہدہ قانون شکنی کا لائسنس نہیں۔ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔