ایس پی کینٹ کی ہدایت پر واہگہ پولیس نے جدید طریقے سے گرفتار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر نقب زن گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے۔ چوکی انچارج واہگہ سنی بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے رابری، جھپٹا، چوری کے 56 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی لیاقت عرف لیاقی نقب زن گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں سرغنہ لیاقت عرف لیاقی اور شیر زمان شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے موٹر سائیکل، ڈرل مشینیں، سریا، پانی والی موٹر، نقدی و دیگر سامان، 2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان پہلے گھروں کی ریکی کرتے اور پھر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی واہگہ سنی بشیر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔