لاکھوں کے بوگس چیک دینے پر مقدمات درج

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ ) لاکھوں روپے کے بوگس چیک دینے پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق میزان بنک 39 بارہ ایل کا نبی احمد خان منیجرالیکٹرونکس کو فخر عباس نے تین تین لاکھ 20 ہزارروپے کا چیک دیا جو جعلی پایا گیا۔ سٹی چیچہ وطنی میں ارشد محمود بیوپاری کو زبیر احمد کھرل نے مید ہ 1065 بیگ 50 کلو وزنی خرید کر 45 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بوگس پایا گیا۔ پولیس نے نبی احمد خان اور ارشد محمود کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔