مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ )امریکی شہری کو 5لاکھ کا بوگس چیک دینے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔کوٹ لکھپت میں عارضی رہائش پذیر ندیم نے مقامی شہری احسن کو کاروبار کیلئے گواہان کی موجودگی میں 5لاکھ ر اْدھار دیئے ،جسکے عوض اْس نے نجی بینک کا چیک دے دیا ،گزشتہ دنوں ندیم چیک کیش کرانے گیا تو بینک عملہ نے سلپ لگا کر بتایا کہ احسن کا اکا ئونٹ خالی ہے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔