چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) لاکھوں روپے کے بوگس چیک دینے پر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ نواحی گا ئوں 39 بارہ ایل کے دکاندار ذوالکفیل رضا کو دوسرے دکاندار احسن اقبال نے 15 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بوگس پایا گیا۔ محلہ محمد آباد چیچہ وطنی کے محمد اشفاق کو ماجد علی نیکاروبار کیلئے 27 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بوگس پایا گیا۔ پولیس نے احسن اقبال اور محمد اشفاق کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔