بوگس چیک جاری کرنیوالے 4اشتہاری گرفتار

 آصف، صدیق، راشد اوراشتیاق اشفاق نے شہریوں کوپونے دوکروڑ کے بوگس جاری کیے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن ساندہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن ساندہ حسن زاہدنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار اشتہاری ملزمان میں محمد آصف، محمد صدیق، محمد راشد اوراشتیاق اشفاق شامل ہیں ۔ملزم محمد آصف نے شہری عبدالقیوم کو 1کروڑ 30لاکھ اور ملزم محمد صدیق نے شہری سلطان لال خان کو 15لاکھ کے بوگس چیک دیے تھے،جبکہ ملزم محمد راشد نے شہری ذوالکیف کو20 لاکھ اور ملزم اشتیاق اشفاق نے شہری عدیل رشید کو 10لاکھ کے بوگس چیک دیے تھے ۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔