لوٹ مار جاری ،سبزہ زار اور فیصل ٹاون سے گاڑیاں ، 3 موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق بادامی باغ میں انوارالحق سے ساڑھے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی میں خشنود سے 3لاکھ 45ہزار نقدی اور موبائل فون۔فیکٹری ایریا میں اعجاز سے3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں سعید سے 3لاکھ20ہزار اور موبائل فون۔مناواں میں حنیف سے 3لاکھ نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔سبزہ زار اور فیصل ٹاون سے گاڑیاں جبکہ نصیر آباد بھاٹی گیٹ اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔