لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں پرویز سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون,ٹاون شپ میں شجاع الدین سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں نسیم سے1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,راوی روڈ میں ممتاز سے 1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,لوئرمال میں انجم سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جوہرٹاون اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس مسلم ٹاون اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔