ہڈیارہ ،ہنجروال،مصطفی آباد،بادامی باغ ،اقبال ٹائون میں شہری لٹ گئے ،مغلپورہ ،ساندہ اور لوئرمال سے موٹرسائیکل چوری
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ہڈیارہ میں ماجد سے 1لاکھ30 ہزار و موبائل ،ہنجروال میں مراتب سے 1لاکھ 25ہزار و موبائل ،کاہنہ میں یاسین سے1 لاکھ 20 ہزار و موبائل ،مصطفی آباد میں وحید سے 1لاکھ15ہزار و موبائل ،بادامی باغ میں ادریس سے 1 لاکھ10ہزار،موبائل فون ودیگر سامان اوراقبال ٹائون میں دو ڈاکو کار سوار فیملی سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ٹائون شپ ، گارڈن ٹائون سے گاڑیاں،مغلپورہ ،ساندہ اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔