متعدد وارداتیں، شہری جگہ جگہ لٹتے رہے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شیراکوٹ میں نصراللہ سے1 لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں مختار سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹائون میں فرخ سے 1لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں فرقان سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،پرانی انارکلی میں سلیم سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. راوی روڈ اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ شالیمار ٹبی سٹی اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔