لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا ذرائع کے مطابق ستوکتلہ میں اسلم سے 1لاکھ75ہزار روپے اور دیگر سامان,گجرپورہ میں وسیم سے1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں شاہد سے1 لاکھ55ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔ اقبال ٹاون میں رفیق سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں شبیر سے 1لاکھ 45ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،شمالی چھاونی میں غفار سے 1 لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ہربنس پورہ اور گارڈن ٹاون سے گاڑیاں جبکہ سندر سول لائنز اور مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔