16غیرقانونی تعمیرات مسمار،41املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16غیرقانونی تعمیرات مسمار،41املاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں کی جوہر ٹائون،رحمن آباد، شان بھٹی روڈ، پائن ایونیو، ڈیفنس روڈ پر کارروائی۔ آڈٹ اینڈ اکائونٹس سوسائٹی،واپڈا ٹائون، کالج روڈ، شادمان،گلبرگ، نیو گارڈن ٹائون اور سبزہ زار میں آپریشن کیا گیا۔رحمن آباد، جوہر ٹائون، شان بھٹی روڈ، پائن ایونیو، ڈیفنس روڈ،آڈٹ اینڈ اکائونٹس سوسائٹی،واپڈا ٹائون، کالج روڈ پر 16املاک مسمار،ایک عمارت سربمہر، غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرشادمان میں 12املاک،گلبرگ اورنیو گارڈن ٹائون میں 18املاک سیل۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 10املاک سربمہرکر دیں سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،گراسری سٹور،فارمیسی، کلینک، ریستوران،فوڈ پوائنٹ،بیوٹی سیلون، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔