ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے سے نومولود،مغلپورہ میں بزرگ کی تشدد زدہ لاش ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)نہر سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں کنال روڈ کے قریب نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ترجمان ریسکیو کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نہر سے بچے کی لاش نکال لی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی تحقیقات کی جا سکیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہیمغلپورہ کے علاقے میں نہر سے ایک بزرگ شہری کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مصطفی شریف کے نام سے ہوئی ہیمصطفیٰ شریف ڈیال ہاؤس ہربنس پورہ کا رہائشی تھاابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینک دی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔