ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال لیا ، نالے سے 56سالہ متین کی لاش ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)نہر، نالے سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ،بی آر بی نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ریسکیو ذرائع کے مطابق بسین گائوں بی آر بی نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ گئی ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال لیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع دی ،بتایا گیا ہے کہ بنکر سوسائٹی روہی نالہ کے قریب واقع گھر سے 56سالہ متین احمدکی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی