نہر سے لڑکی سمیت 2 لاشیں بر آمد

جیل روڈ انڈر پاس سے نامعلوم شخص ، سوسائٹی کے قریب سے 15سالہ لڑکی کی لاش ملی 
 لاہور (کرائم رپورٹر )جیل روڈ انڈر پاس کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ، اطلاع پر ریسکیو 1122 کیغوطہ خوروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال لیا۔ متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متوفی کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ چوہنگ میں ای ایم ای سوسائٹی کے قریب نہر سے ایک کم عمر لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہیایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی عمر تقریباً 15 سال ہے تاہم موقع پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی اور شناخت کے عمل کے لیے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔