“ون پنجاب، ون سٹینڈر” صوبہ اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 “ون پنجاب، ون سٹینڈر” صوبہ اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں انفراسٹرکچر اور اربن ڈیزائن کی یکساں سٹینڈرائزیشن کا اصولی فیصلہ، “ون پنجاب، ون سٹینڈر” پالیسی اپنائی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کی ہر شاہراہ، فٹ پاتھ، سائن بورڈ، روڈ، گرین بیلٹ اور سرکاری عمارتیں ایک ہی معیاری اور خوبصورت ڈیزائن کے مطابق تیار کی جائیں گی۔ سکول، ہسپتال، بس سٹاپ اور دیگر سرکاری سہولیات کو بھی سٹینڈرائز کیا جائے گا تاکہ پنجاب ایک مربوط اور جدید شناخت کے ساتھ ابھرے۔وزیراعلیٰ نے سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ہر گلی، شاہراہ اور ادارہ نظم و ضبط اور خوبصورتی کا نمونہ ہوگا۔ اجلاس میں انفراسٹرکچر کی سٹینڈرائزیشن اور اربن ڈیزائن کے لیے خودمختار اتھارٹی قائم کرنے، اور روڈز کے کنارے دکانوں کے یکساں ڈیزائن کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔