وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات سے 2025 میں سموگ میں کمی اور فضائی معیار میں نمایاں بہتری

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات سے 2025 میں سموگ میں کمی اور فضائی معیار میں نمایاں بہتری

لاہور سمیت پورے پنجاب میں سال 2025 ماحولیاتی اقدامات کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا، جس میں سموگ میں کمی اور فضائی معیار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔

 یہ کامیابی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں اپنائی گئی جامع حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

ایئر کوالٹی میں بہتری
کورونا کے بعد پہلی بار لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں پارٹیکولیٹ میٹر (PM) کی اوسط سطح میں 8.7 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ پنجاب میں یہ کمی 33.2 فیصد رہی۔لاہور میں PM کی سطح 102 سے کم ہو کر 89 تک آ گئی۔راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، لودھراں اور منڈی بہاؤالدین میں بھی فضائی معیار میں بہتری دیکھی گئی۔
ماحولیاتی مانیٹرنگ اور کارروائیاں
سال 2025 میں 81,000 وزٹس اور 113,000 انسپکشنز کی گئیں۔7,900 نوٹس جاری کیے گئے، ہزاروں صنعتی یونٹس سیل کیے گئے، اور 2,300 سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
جرمانوں کی مجموعی رقم 19 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔419,000 کلو سے زائد مضر مواد ضبط کیا گیا۔
صنعتی اور شہری اقدامات
اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور کنسٹرکشن سائٹس پر سخت چیکنگ کی گئی۔2,200 واٹر ری سائیکلرز اور مسٹ اسپرنکلرز نصب کیے گئے۔اینٹی سموگ گنز کے استعمال سے فضائی آلودگی میں واضح کمی ریکارڈ ہوئی۔فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف مؤثر اقدامات کیے گئے، اور 67 واٹر باؤزر یونٹس کی مدد سے آگ پر فوری قابو پایا گیا۔صنعتی دھوئیں، زہریلے اخراج، وہیکل ٹیسٹنگ اور کنسٹرکشن سائٹس پر کنٹرول نے فضائی معیار میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ کا موقف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ کا مثالی صوبہ بن رہا ہے اور 2026 میں اس شعبے میں پنجاب اپنی موجودہ کارکردگی کا ریکارڈ توڑ دے گا۔یہ رپورٹ اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ، اور فیلڈ ایکشن کو یکجا کر کے سموگ کے خلاف مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنائی ہے، جس سے شہریوں کو صاف ہوا اور صحت مند ماحول میسر ہوا۔