اسلام آباد(آئی این پی ) 26 نومبراحتجاج کیس، تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنان اشتہاری قرار دے دئیے گئے۔انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج 5 مقدمات کی سماعتیں ہوئیں۔عدالت کی جانب سے 31 پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف اشتہاری کی کاروائی گزشتہ سماعت پر شروع کی گئی تھی، ایک پی ٹی آئی ورکر کی جانب سے آج عدالت میں پیش ہونے پر اشتہاری کی کاروائی ختم کردی گئی۔عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمہ کی سماعت 2 اپریل تک جبکہ تھانہ مارگلہ کے مقدمہ کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔علاوہ ازیں تھانہ کوہسار کے مقدمہ کی سماعت بھی 26 مارچ تک ملتوی جبکہ تھانہ ترنول اور آبپارہ کے مقدمات کی سماعت بھی 10 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔آج پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث کسی مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں تاہم پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ،اودیگر دفعات کے تحت
مقدمات درج ہیں۔