اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 26 نومبر کو احتجاج پر تشدد کیس میں وزیراعظم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت سیشن جج اعظم خان نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بطور کمپلینٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے کہا کہ کمپلینٹ پی ٹی آئی نے دائر کی ہے لسٹ میں نام بیرسٹر گوہر کا آ رہا ہے۔ وکیل خرم کھوسہ نے استدعا کی کہ عدالت درستگی کروا دے۔