اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد کردیں۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے بشری بی بی کی ضمانت کی 3 درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر اقبال کاکٹر اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔