26 نومبراحتجاج کیس :پی ٹی آئی کے 30 کارکن اشتہاری قرار

ایک ورکر کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے پر اشتہاری کی کارروائی ختم 
پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کسی مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)انسداددہشتگردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں سے تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنوں کو اشتہاری قراردے دیا۔گزشتہ روز سماعت کے دوران ایک پی ٹی آئی ورکر کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے پر اشتہاری کی کارروائی ختم کردی گئی اور تھانہ کھنہ کے مقدمہ کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی گئی ، عدالت نے تھانہ مارگلہ کے مقدمہ کی سماعت 4 اپریل،تھانہ کوہسار کے مقدمہ کی سماعت 26 مارچ،تھانہ ترنول اور آبپارہ کے مقدمات کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث کسی مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں۔پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ ودیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔