26 نومبراحتجاج کیس سماعت 26 مارچ کوہوگی

اسلام آباد (آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبراحتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنان کو اشتہاری قرار دے دینے بارے معاملے کی سماعت 26 مارچ کوکرے گی۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مختلف تھانوں میں درج 5 مقدمات کی سماعت ہوگی، عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 30 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیاتھا۔عدالت کی جانب سے 31 پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف اشتہاری کی کاروائی گزشتہ سماعت پر شروع کی گئی تھی۔ ایک پی ٹی آئی ورکر کی جانب سیعدالت میں پیش ہونے پر اشتہار کی کاروائی ختم کردی گء تھی۔عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمہ کی سماعت 2 اپریل اور تھانہ مارگلہ کے مقدمہ کی سماعت 4 اپریل کو تھانہ کوہسار کے مقدمہ کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔ تھانہ ترنول اور آبپارہ کے مقدمات کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث کسی مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ، ودیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔