26 نومبراحتجاج:پی ٹی آئی کے گرفتاررکن اسمبلی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26نومبراحتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے گرفتاررہنما کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے علی شاہ کو انسدادِ دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علی شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ علی شاہ کو 26نومبر احتجاج پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں جوڈیشل کیا گیا ہے۔ علی شاہ کیخلاف مختلف تھانوں میں 3 سے زائد مقدمات درج ہیں۔