پھولنگر:مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

خانکے موڑ پر شہری کو لوٹنے والا ملزم ساتھیوں کی گولی سے مرا، پولیس
ہلاک ڈاکو نادر ماچھی نیایک روز قبل پولیس اہلکارامجد کو زخمی کیا تھا
 پھولنگر (نمائندہ خصوصی)پھولنگرمیں مبینہ پولیس مقابلیکے دوران پولیس اہلکار کو زخمی کرنیوالا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے مارا گیا ہے۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے خانکے موڑ کے قریب شہری سے لوٹ مار کی اطلاع پر 4ڈاکوئوں کا تعاقب کیا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جن میں سے ایک ڈاکو نادر ماچھی سکنہ مدکے ہلاک ہوا، جو منشیات فروشی سمیت متعدد کیسز میں ریکارڈ یافتہ اور کوٹ رادھا کشن میں پولیس اہلکار امجد علی کو زخمی کرنے میں ملوث تھا، اسکے دیگر 3ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیدی۔