پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو سواروں نے فائرنگ کردی ،ایک مارا گیا،تین فرار
لاہور (کرائم رپورٹر) گجومتہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی کارروائی میں ہونے والی کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہلاک ہونے والا ڈاکو ڈیفنس کے علاقے میں 14 مارچ کی صبح ایک گھر میں ہونے والی 19 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث تھاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بتایا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔