سی سی ڈی کاہنہ نے اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتو ڈاکوؤں کیساتھ مقابلہ ہوگیا ، آصف مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ذرائع پولیس کے مطابق سی سی ڈی کاہنہ نے اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ماراگیاہلاک ڈاکو کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھاگولیوں کی زد میں آنے سے کانسٹیبل شجرعباس زخمی بھی ہوا، ہلاک ڈاکو کے زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضے میں لیلیاگیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی