ہلاک ملزم کی شناخت اصغر علی عرف منا کے نام سے ہوئی،54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا ، ساتھی فرار ہوگیا
ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)تھانہ منڈی فیض آباد کے علاقہ خضر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ گزشتہ رات پولیس نے ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔جوابی کارروائی کے دوران ملزم زخمی حالت میں قابو آ گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔ ملزم کی شناخت اصغر علی عرف منا ساکن خضر آبادمنڈی فیض آباد کے نام سے ہوئی، جو ننکانہ صاحب، قصور اور فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں درج 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بتایا جاتا ہے۔ زخمی ملزم اصغرکو رورل ہیلتھ سنٹر ریحان والا منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔