معصوم شاہ پل کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی
حافظ آباد(خصوصی رپورٹ)کالیکی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو علی رضا سکنہ صفدرآباد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے تین ساتھی فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق معصوم شاہ پل کے قریب پولیس پارٹی نے ملزموں کو گھیرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔اس دوران علی رضا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے تین ساتھی فرارہوگئے۔