پولیس نے گم ہونے والے بچوں کو والدین سے ملوا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد اور مصری شاہ پولیس نے احسن اقدامات کرتے ہوئے لاوارث اور گم ہونے  والے بچوں کو والدین سے ملوا دیا پولیس کے مطابق شفیق آباد پولیس کو دوران پیٹرولنگ 8 سالہ یونس لاوارث ملابچہ اپنے گھر کا ایڈریس نہیں بتا سکتا تھا جسکو بحفاظت ورثاء￿  کے حوالے کیا گیامصری شاہ پولیس کو 4 سالہ عادل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی مصری شاہ پولیس نے کیمروں کی مدد سے 4 سالہ عادل کو تلاش کیاورثاء￿  اور بچوں کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی سوشل میڈیا اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی لاہور سٹی پولیس کی کاوش نے بچوں کو بحفاظت والدین سے ملا دیاجگر کے ٹکڑوں کے ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی سٹی نے ایس ایچ او مصری شاہ اور شفیق آباد سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے