لاہور (کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے لاپتہ بچی کو والدین سے ملوا دیا۔ پولیس نے گم ہونے والی اکلوتی بیٹی کے لئے پریشان باپ کی فوری مدد کرتے ہوئے 6سالہ بچی کو چند گھنٹوں میں تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔دوپہر کو بچی گھر سے نکلی اور لاپتہ ہو گئی،والد نے 15پر پولیس سے مدد طلب کی،بچی کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں ،ہیومین ریسورس سے بھی مدد لی گئی ۔