ہلاک ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی،2موٹرسائیکلیں،رقم،موبائل ،اسلحہ برآمد
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی کے علاقہ نصیر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں راہگیروں کو لوٹنے والا1 ڈاکو ہلاک، 2 ڈاکو فرار ہوگئے،پولیس ذرائع کیمطابق 3 مسلح ڈاکو محلہ نصیر آباد کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے ،پولیس ہیلپ لائن 15 کی اطلاع پر تھانہ سٹی پاکپتن پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس کو دیکھتے ہی مسلح ملزموں نے فائرنگ کر دی ، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کیبعد 1 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا پڑا ملا ،جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے، پولیس نے فصلوں سے ہاتھ پاو ں بندھے ہوئے لٹنے والے 2 راہگیروں کو بھی آزاد کردیا، ہلاک ڈاکو کے پاس سے وارداتوں میں چھینی گئی رقم،موبائل،شناختی کارڈ،اسلحہ اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں،ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، پولیس کی جانب سے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ملزموں کی تلاش جاری ہے۔