بشیرعرف بشوشرماتین اہلکاروں اورچھ افراد کے قتل میں ملوث تھا،ماچھکہ میں پولیس مقابلہ میںماراگیا ، اسلحہ برآمد
رحیم یار خان(آئی این پی)رحیم یار خان میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 16 شہریوں اور 3 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں پولیس مقابلے میں ڈاکو بشیر عرف بشو شر مارا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو 16 افراد اور 3 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو سے کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔