مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکوہلاک

ملزم حسن عرف حسنی خواتین سے زیادتی کے مقدمات میں مطلوب تھا، موٹرسائیکل،اسلحہ برآمد،2 فرار
چورستہ میاں خاں،بصیرپور(خصوصی رپورٹ)چورستہ میاخاں کے موضع کندووال کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکواپنے ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ماراگیا،جس کی شناخت شاہبورکے رہائشی حسن عرف حسنی کینام سیہوئی جوڈکیتی ،رہزنی اوردوران واردات خواتین سے زیادتی جیسے سنگین جرائم کے 18مقدمات میں مطلوب نکلا، اس کے2ساتھی فرارہوگئے،تفصیلات کے مطابق تین ڈاکومین دیپالپورروڈپربکھوشاہ کے قریب شہری سے موٹرسائیکل اورنقدی چھین کرفرارہوگئے تھے، جس کی اطلاع پرمقامی پولیس نے انکافوری تعاقب کیااورکندووال کے قریب پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، کچھ دیربعدفائرنگ رکنے پرپولیس کو جائے وقوعہ سے ایک ڈاکوکی لاش،اسلحہ اورشہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل اورنقدی مل گئی، مقابلہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی بصیرپورسرکل سعیدانوربھی موقع پرپہنچ گئے، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچاکرمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔