ڈاکو سیموٹرسائیکل،اسلحہ بر آمد،2ساتھی فرار،گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل
حجرہ شاہ مقیم،راجووال(خصوصی رپورٹ) گا ئوں 6 ون ایل کے قریب پولیس اور ڈاکو ئوں کے مابین مڈ بھیڑ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا گزشتہ شب تین نامعلوم مسلح ڈاکو ئوں نے پیر دی ہٹی سے شہری ہاشم علی کو روک کر اسکی موثر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے تھے صدر رینالہ خورد پولیس نے تعاقب کیا تو فائرنگ کے تبادلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ایک ڈاکو جان کی بازی ہارگیا جس سے موٹرسائیکل اسلحہ بر آمد ہو گیا جبکہ دیگر دو نامعلوم ڈاکو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جنکی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ علاقہ کو آسان ہدف جان کر جرائم کرنیوالے افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔