گرین ٹائون مقابلہ،4 ڈاکوہلاک ایس ایچ او، کانسٹیبل زخمی

ڈاکو کالونی کے گھر میں مقیم تھے ، پولیس نے گھیرے میں لیا تو فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں مارے گئے
رضوان ، علی رضا، زین اور علی بینکوں کے باہر شہریوں سے واردات کرتے تھے، ساتھی خاتون زخمی 
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹائون میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو ہلاک جبکہ ایس ایچ او گرین ٹائون اورکانسٹیبل زخمی ہوگیا پولیس مقابلے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا مقابلے میں ہلاک ہونیوالے چاروں ڈاکوئوں کی شناخت ہوگئی بتایا گیا ہے کہ گرین ٹائون پیر بازار کے قریب فیروز کالونی میں ایک گھر میں ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے تبادلے میں چار ڈاکو موقع پر ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔ڈاکوئوں نے کلاشنکوف سے بھی شدید فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، جو بینکوں کے باہر شہریوں سے واردات کرتے تھے۔فرار تین ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کردی۔مرنے والے ڈاکوئوں کی شناخت گینگ لیڈر رضوان ، علی رضا، زین اور علی کے نام سے ہوئی۔ملزمان نے چند روز قبل انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی واردات کی تھی اور بینک سے رقم لیکر جانے والے کار سوار کو روک کر لوٹا تھا۔پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ گرین ٹائون میں گھر میں کرایے پر رہائش پذیر تھا ڈاکوئوں کو ٹریس کرکے رات گئے ریڈ کا منصوبہ بنایا گیاصدر ڈویڑن پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ڈکیت گروہ ایک ہفتے میں بنک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹنے کی تین وارداتیں کرچکا تھاگینگ نے پولیس یونیفارم اور سرکاری اداروں کی وردیوں میں متعدد وارداتیں کیں۔مقابلے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 9نومبر کو ایس ایچ او گرین ٹائون کو اس کے سب انسپکٹر وسیم نے اطلاع دی کہ فیروز پارک فیز 2ہائوس نمبر 29/Aمیں سات، آٹھ ڈاکو بھاری اسلحہ کے ساتھ موجود ہیں ایس ایچ او گرین ٹائون خرم شہزاد فورا سب انسپکٹر وسیم کے ساتھ موقع پہ پہنچاڈاکوئوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دوسری منزل سے کلاشنکوف سے فائر کیے جس سے ایس ایچ او گرین ٹائون خرم اور کانسٹیبل آصف زخمی ہو کر گر پڑے جن کو سرکاری گاڑی پر فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال شفٹ کیا گیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے صدر ڈویڑن کے سب ایس ایچ اوز کو موقع پر پہنچنے کی کال ملی ایس ایچ او نواب ٹائون اسد عباس، ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید سب سے پہلے موقع پہ پہنچے اور اپنے جوانوں کے ساتھ خود ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ کیا جس میں چار ڈاکو ہلاک اور ان کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔ڈاکوں کی ایک ساتھی خاتون اقرا خان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی جس کو حراست میں لیکر جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ گھر سے ایک کلاشنکوف اور تین پسٹل اور گولیوں کا تھیلا برآمد ہوا۔پولیس نے چاروں لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی دوسری جانب گرین ٹاؤن پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیامقدمہ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر متن کے مطابق چاروں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی ایک ساتھی خاتون اقراء بھی زخمی ہوئی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد اور کانسٹیبل آصف بھی زخمی ہوا