بدنام زمانہ منشیات فروش عمر حیات اور محمد جاوید عرفان عرف بکرا، اکرم اور عبدالرزاق منشیات سمیت گرفتار، مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش عمر حیات اور محمد جاوید کومنشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 700 گرام سے ز آد چرس برآمد کی گئی ملزم کا بزریعہ آن ل آن منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں یونیورسٹیوں کالجز، ہوسٹلز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او مانگا منڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نو جوان نسل کی بربادی اور طلبا۶ کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ج آیگا،ایس پی سٹی کی سربراہی میں اسلام پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو منشیات فروش کو گرفتار کرکیلاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی ملزم نجم کے قبضہ سے 1580 گرام چرس جبکہ ملزم وکی کے قبضہ سے 1560 گرام آئس برآمد ہوئی ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیاملزمان رہائشی ایریا میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے،وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن ڈرگ فری پنجاب آئی جی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے فیروز والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ منشیات فروش شعیب عرف شعیبی کو منشیات سمیت گرفتار کرلیاایس ایچ او فیروز والا ولی حسن پاشا کے مطابق ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی 11 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم کا گلی محلوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن چوہدری اثر علی کے زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے آئس نشہ فروش کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم اقبال ٹاؤن کے مختلف مقامات پر آئس نشہ فروخت کرتا تھاملزم اشرف عرف مانو مسیح سے آدھا کلو گرام آئس برآمد کی گئی ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے تھانہ ہئیر کے ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ مختلف مقامات سے 3 منشیات فروش عرفان عرف بکرا، اکرم اور عبدالرزاق کوگرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے1 کلو سے زائد چراس،520 گرام ہیروئن اور 530 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیں ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نیایس آئی محمد عمران اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،